khokharhomeopathy.com

روزانہ ورزش دل کی حفاظت کا آسان نسخہ

جدید سائنسی تحقیق سے بھی یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ روزانہ صرف 30 منٹ کی ہلکی یا معتدل ورزش جیسے تیز قدمی، سائیکل چلانا، یوگا یا ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیاں دل کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں۔ امریکہ میں کی گئی ایک طویل مدتی تحقیق کے مطابق ایسی ورزش دل کے دورے کے خطرے کو 60 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔
اس تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا ، جیسے مسلسل کمپیوٹر یا موبائل استعمال کرنا یا ٹی وی دیکھنا — دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ مسلسل بیٹھے رہنے سے شریانیں سخت ہو سکتی ہیں اور خون کی روانی متاثر ہوتی ہے، جو دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر عمر کے افراد، چاہے وہ نوجوان ہوں یا بڑی عمر کے، اپنی روزمرہ زندگی میں باقاعدہ جسمانی سرگرمی کو شامل کریں۔ چاہے دفتر میں ہوں یا گھر پر، دن میں کم از کم آدھا گھنٹہ جسم کو حرکت دینا نہ صرف دل بلکہ مجموعی صحت کے لیے مفید ہے۔

یاد رکھیں ، چھوٹی سی تبدیلی، بڑی حفاظت۔ روزانہ تھوڑی سی ورزش آپ کے دل کو برسوں صحت مند رکھ سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *