khokharhomeopathy.com

ماہواری کے خون سے بیماری کی جانچ کا جدید ٹیسٹ کٹ دریافت

ماہواری کے خون سے صحت کی جانچ ایک انقلابی ایجادخواتین کی صحت کے حوالے سے ایک انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ زیورخ کی معروف ای ٹی ایچ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے “MenstruAI” کے نام سے ایک جدید ڈیوائس تیار کی ہے جو ماہواری کے خون کے ذریعے مختلف بیماریوں کی ابتدائی اور غیر تکلیف دہ تشخیص میں مدد فراہم کرتی ہے۔یہ چھوٹی مگر طاقتور ڈیوائس ایک مخصوص سینیٹری پیڈ کے ساتھ منسلک کی جاتی ہے۔ جیسے ہی ماہواری کا خون پیڈ پر آتا ہے، اس ڈیوائس میں موجود حساس سینسرز خون میں پائے جانے والے اینٹی باڈیز کا تجزیہ کرتے ہیں۔ اگر کسی ممکنہ بیماری کی علامت موجود ہو، تو پیڈ پر مخصوص رنگ نمودار ہوتا ہے ، جتنا گہرا رنگ، اتنی زیادہ تشویش کی علامت۔تکلیف کے بغیر گھر بیٹھے صحت کی جانچ ، نتائج آنکھ سے بھی دیکھے جا سکتے ہیں یا تصویر لے کر ایپ میں اپ لوڈ کیے جا سکتے ہیں ، دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں خواتین کے لیے ایک مؤثر حل، ابتدائی انتباہی نظام، لیبارٹری ٹیسٹ کا نعم البدل نہیںیہ ڈیوائس ان خواتین کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو طبی سہولیات سے دور علاقوں میں رہتی ہیں یا جنہیں بیماری کی علامات کو نظر انداز کرنے کی عادت ہو چکی ہے۔ MenstruAI کی بدولت وہ بروقت کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کر سکتی ہیں۔تحقیق کرنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ آلہ نہ صرف خواتین کی جسمانی صحت بہتر بنانے میں مدد دے گا بلکہ ماہواری جیسے موضوعات پر معاشرتی خاموشی کو توڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ ڈیوائس ایک ’وارننگ سسٹم‘ ہے۔ یعنی بیماری کی ابتدائی جھلک دکھا کر بروقت اقدام کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ چھوٹی سی ڈیوائس ایک بڑی تبدیلی کا آغاز ہے۔ خواتین کی خود اعتمادی، خود انحصاری اور صحت کی نگہداشت کو ایک نئی سمت دینے والی یہ ٹیکنالوجی مستقبل کی طب میں اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *